Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

نواز شریف حکومت کے اعصاب پر سوار ہو چکے ہیں، احسن اقبال

نارووال: مسلم لیگ ن کے رہنمااحسن اقبال نےنارووال میں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ سال دو ہزار بائیس میں نواز شریف بھی واپس آئیں گے اور مسلم لیگ ن بھی واپس آئے گی ۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ یہ حکومت صبح شام نواز شریف فوبیا میں مبتلا ہے،نواز شریف ان کے اعصاب پر سوار ہوتے ہیں جب یہ سوتے ہیں خواب میں نواز شریف کو دیکھ کر ہربڑا کر اٹھ بیٹھتے ہیں ان کی پوری کابینہ کا اجلاس نواز شریف کے اوپر ہوتا ہے حکومت کو کوئی فکر نہیں ہے پاکستان کے عوام مہنگائی میں کچلے جا چکے ہیں پاکستان کا کسان مزدور کی کوئی فکر نہیں ہےان کو بس یہ فکر ہے نواز شریف نہ آجائے نواز شریف آ گیا تو کیا ہوگانواز شریف بھی اب آئے گا مسلم لیگ ن بھی واپس آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ دھاندلی کا مینڈیٹ لے کر آنے والی حکومت کا پویلین میں جانے کا وقت ہو گیا ہے مہنگائی کے باونسر سے زخمی عمران نیازی کاریٹائرڈ ہرٹ ہونے کا وقت آ گیا ہے،منی بجٹ جو عوام پر لادا گیا ہے اس بارے میں اپوزیشن نے پہلے خبردار کردیا تھا ساڑھے تین سو ارب ٹیکسوں ساتھ عوام کی چیخیں نکلوائے گے کہتے تھے رلاؤں گا اب بات آگے نکل گئی ہے عوام کی چیخیں نکلوا رہے ہیں۔

Related posts

سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان انتقال کر گئے

Hassam alam

حکومت کی نااہلی پاکستان کے لئے خطرہ بن چکی ہے، شاہد خاقان

Zaib Ullah Khan

فیاض الحسن چوہان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

Nehal qavi

Leave a Comment