قدرتی آفت کے باوجود عمران خان سیاست کر رہے ہیں، احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال کی پی ٹی آئی پر کڑی تنقید بولے حقیقی آزادی کا نعرہ لگانے والوں نے ملکی معیشت کا جنازہ نکالا، سی پیک کو رول بیک کیا۔ کہتے ہیں کہ قدرتی آفت کے باوجود عمران خان سیاست پر توجہ دے رہے ہیں۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے عمران خان اور تحریک انصاف کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ وفاقی وزیر کہتے ہیں عمران خان اپنے دور اقتدار میں مکمل ہونے والے کسی بڑے منصوبے کا نام بتادیں۔ ہم دوہزار اٹھارہ میں مظبوط معیشت دے کر گئے تھے۔لیگی رہنما بولے کہ سیلاب جیسی آفت کا مقابلہ کرنے کی بجائے عمران خان قوم کو تقسیم کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی کبھی عدلیہ تو کبھی فوج کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔ عمران خان کو پاکستانی ہٹلر قرار دے ڈالا۔

احسن اقبال کا کہنا تھاکہ امید ہے عمران خان کے خلاف توہین عدالت سے متعلق عدلیہ طلال چوہدری نہال ہاشمی دانیال چوہدری کیسسز کی مثال کو سامنے رکھ کر فیصلہ کریگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More