Urdu
پاکستان تازہ ترین

احسن اقبال سے بدتمیزی کرنے والی فیملی نے معذرت کرلی

اسلام آباد کے ایک بین الاقوامی فوڈ چین ریسٹورنٹ میں احسن اقبال سے بدتمیزی کرنے والے اہلِ خانہ نے احسن اقبال سے معذرت کرلی۔ اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ٹوئٹر پر ایک پیغام بھی جاری کیا جس میں انہوں نے اس سے متعلق تفصیلات بتائیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بھیرہ واقعہ میں ملوث فیملی نے نارووال آکر ملاقات میں اپنے عمل پر معذرت کی ہے۔ اس فیملی کے افراد نے پچھتاوے اور شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔ میں پہلے ہی ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی نہ کرنے کا اعلان کرچکا تھا۔ احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں ایک دوسرے سے اختلاف کے حق کو نفرت میں تبدیل نہیں کرنا ہے، باہمی احترام قائم رکھنا ہے۔

Related posts

حکومت بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ دے رہی ہے، عارف علوی

Rauf ansari

بیلاروس کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں، آرمی چیف

Rauf ansari

کراچی گرین بس منصوبہ نواز شریف حکومت کا ہے،خورشید شاہ

ibrahim ibrahim

Leave a Comment