Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

حکومت نے اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کا سودا کر دیا، احسن اقبال

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کا سودا کر دیا۔ فیل حکومت کے وزیر بھی فیل ہیں،ان سے جتنی جلدی ہوسکے جان چھڑوائی جائے۔

مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے لاہور میں پریس کانفرنس میں حکومتی’ضمنی مالیاتی بل‘ کا پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کا ذیلی ادارہ بنانے کےلئے غیر آئینی قانون سازی کی گئی۔ گورنر اور ڈپٹی گورنر مادر پدر آزاد ہیں، پاکستان میں کسی کو جواب دہ نہیں۔ حکومت گورنر اسٹیٹ بینک کو خوش کرنا چاہتی ہے تاکہ فارن فنڈنگ کیس پر کھل کر کھیلے۔

سردار ایاز صادق نے بھی حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اسپیکر کا کام پارٹی بننا نہیں ہوتا، وہ غیر جانبدار ہوتا ہے فون کالز کی وجہ سے ممبران ایوان میں آئے اس لئے قانون سازی کو نہیں روکا گیا۔

ایاز صادق نے کہا کہ پرویز خٹک کو فون آگیا تھا جس پر انہوں نے اپنا بیان تبدیل کیا۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئےآرڈر آف دی یونین اعزاز

Hassam alam

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 222 روپے کا ہو گیا

ibrahim ibrahim

محسن بیگ کی ایف آئی آر اختیارات کے غلط استعمال کی کلاسک مثال ہے ، عدالت

Hassam alam

Leave a Comment