Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

احسن اقبال کا الیکشن کمیشن سے عمران خان کو نااہل کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد: مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے الیکشن کمیشن سے وزیر اعظم عمران خان کو نااہل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان خان روزانہ کی بنیاد پر الیکشن کمیشن کی بے توقیری کرتے ہیں۔ منع کرنے کے باوجود سوات جلسہ میں خطاب کیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ قومی اسمبلی کا اعتماد کھو بیٹھے ۔اپنا اعتماد ثابت کریں ۔آپ کیخلاف فیصلہ ہوچلا ہے۔ جلسہ کا وقت آئے گا تو جلسہ جلسہ بھی کھیلیں گے۔ احسن اقبال نے چوہدری پرویز الٰہی کے

حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کا کل کا انٹرویو اور آج کا بیان دونوں درست ہیں ۔ پرویز الہیٰ نے عمران خان خان کی حقیقت سامنے رکھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وزراء کے بیانات کا نوٹس لیا جائے کیونکہ عوام کو اشتعال دیا جارہا ہے جبکہ ایم این ایز کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا آپ چار سال سے یہی اداکاری کررہے ہیں، اب چار سال کا جواب دیں قوم آپ کی اصلیت جان چکی ہے۔

Related posts

مجھ پر فرد جرم عائد کروانے کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کیا گیا، شہباز شریف

ibrahim ibrahim

آصف علی زرداری پر بغیر ثبوت کے ریفرنس بنائے گئے،شیری رحمان

ibrahim ibrahim

کورونا وائرس سے مزید نو مریض انتقال کرگئے

ibrahim ibrahim

Leave a Comment