Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

قدرتی آفات سے تنہا نہیں نمٹ سکتے، بحیثیت قوم ملکر مقابلہ کرنا ہو گا، احسن اقبال

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی چئیرمین احسن اقبال کہتے ہیں بارشوں اور سیلاب سے تین کروڑ تیس لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ قدرتی آفات سے مرکزی صوبائی یا ادارے تنہا نہیں نمٹ سکتے بحثیت قوم ملکر مقابلہ کرنا ہوگا۔

نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر میں سیلاب کی صورتحال پر پہلا باضابطہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر احسن اقبال، ڈی جی آئی ایس پی آر اور چیئرمین این ڈی ایم اے سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں احسن اقبال نے بتایا کہ پاکستان کو حالیہ تاریخ میں موسمیاتی تبدیلیوں کے سب سے بڑے نقصان کا سامنا ہےعام حالات سے پانچ سو فیصد زائد بارشوں سے خوفناک سیلاب آیا سیلاب سے دس لاکھ سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ بلوچستان کو ملک بھر جوڑنے والی 14 شاہراہیں شدید متاثر ہوئیں ہیں۔ ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی کو سیلابی ریلے کا سامنا ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کے مطابق موسم گرما میں چار ہیٹ ویوز سمیت مون سون سیزن میں ملک کو توقع کے برخلاف زیادہ بارشوں کا سامنا کرنا پڑا۔ سیلاب اور بارشوں سے بارہ سو پینسٹھ افراد جاں بحق جبکہ سات لاکھ پینتیس ہزار سے زائد مویشی سیلاب کی نذر ہوگئے۔ اس تباہ کن صورتحال کے پیش نظر نیشنل ایمرجنسی کا نفاذ کردیا گیا ہے۔

چیئرمین این ایف آر سی سی احسن اقبال کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں تباہ کن سیلاب نے آبادی، فصلیں اور مواصلاتی نظام کو نقصان پہنچایا۔ اکیاسی میں سے انہتر گرڈ اسٹیشن بحال کردیئے گئے ہیں جبکہ متاثرہ آٹھ سو اکیاسی فیڈرز میں سے سات سو اٹھاون فیڈرز کو بھی بحال کردیا گیا ہے۔

Related posts

ہرنائی میں مزدوروں کے کیمپ پردہشتگردوں کا حملہ، ایک مزدور جاں بحق،7 لاپتہ

Hassam alam

رانا شمیم کیس،توہین عدالت کی فرد جرم عائد نہ ہوسکی

ibrahim ibrahim

سوئس بینکنگ سیکریٹ منظرعام پرآگئے

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment