Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ایئر چیف کا پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ فیصل کا دورہ

اسلام آباد: پاکستان فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ فیصل کا دورہ کیا۔ ائیر وائس مارشل حسین احمد صدیقی، صدر ائیر وار کالج انسٹیٹیوٹ نے ان کا استقبال کیا۔

ترجمان پاکستان ایئر فورس کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ایئر وار کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وطن کے دفاع اور سلامتی کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے کردار اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ائیر

چیف نے کہا کہ دنیا تیزی سے بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی اور عالمی سیکیورٹی کے  ایسے دور سے گزر رہی ہے جس میں جدید چیلنجز سے نبرد آزما ہونے اور یکسوئی کے ساتھ مقاصد کےحصول  کی اہمیت ناگزیر ہے۔

انہوں نےکہا کہ ہمیں سائبر وارفیئر اور آپریشنل انفارمیشن کے شعبہ جات میں ہونے والی حالیہ پیشرفتوں سے باخبر رہنے کے لیے سخت محنت کرنی چاہیے۔ ایئر چیف اس امر پر بھی زور دیا کہ کورس کے شرکاء پاک فضائیہ کو ایک متحرک و مؤثر ایرو اسپیس فورس، جو ہمہ وقت تغیر پذیر آپریشنل ماحول میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت سے آراستہ ہو، بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ پاک فضائیہ کا ایک باوقار ادارہ ہے جہاں پاکستانی مسلح افواج اور دوست ممالک کے افسران اہم کمانڈ اور اسٹاف تقرریوں کے لئے تربیت حاصل کرتے ہیں۔ کورس کے شرکاء کو سو سے زائد مضامین کے ماہرین کی آراء سے روشناس کرایا جاتا ہے جن میں سول و عسکری پروفیشنلز، ڈپلومیٹ، اسکالرز، وکلاء، صنعتکار، سائنسدان، اکنامسٹ اور میڈیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات قابل ذکر ہیں۔

Related posts

وزیرِ اعظم کی یکم مئی سے ملک میں لوڈشیڈنگ مکمل ختم کرنے کے ہدایت

Hassam alam

بہت جلد بہتری کی طرف جائیں گے، مریم اورنگزیب

Hassam alam

عمران خان شکست قبول کرے ورنہ کالر سے پکڑ کر نکالیں گے، قمر زمان کائرہ

Rauf ansari

Leave a Comment