وزیراعظم شہبازشریف سے سردار اختر مینگل کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے ملاقات کی ہے ۔

وزیراعظم شہبازشریف سے بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں آغا حسن بلوچ، ہوان نوتیزئی، ثناء بلوچ ، حمل کلمتی بھی شریک ہوئے ۔ سردار اختر مینگل نے شہباز شریف سے تجارتی روٹ کھولنے کا مطالبہ کیا ۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق بات چیت کی گئی ۔ سردار اختر مینگل نے شہباز شریف سے چمن کوئٹہ کراچی موٹروے بنانے کا مطالبہ بھی کیا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More