Urdu
تازہ ترین دنیا

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے الجزیرہ ٹی وی کی خاتون صحافی جاں بحق

مقبوضہ بیت المقدس:مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے خاتون صحافی شیریں ابو اقلاح کو فائرنگ کر کے قتل کردیاگیا،قتل کرنے کی وجوہات تو سامنے نہیں آ سکی ہیں تاہم سامنے آنے والی ویڈیوز کے مطابق خاتون صحافی کے سر پر گولی ماری گئی۔خاتون صحافی کی موت پر اسرائیلی حکام کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول کر ایک گھر کا محاصرہ کر لیا تھا۔ اس دوران میں مسلح افراد کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں۔ جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بن کر دو صحافی شدید زخمی ہو گئے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق الجزیرہ ٹی وی کی خاتون صحافی شیرین ابو عاقلہ کے براہ راست سر میں گولی لگی۔ مرد صحافی علی السمودی بھی کمر میں گولی لگنے سے زخمی ہو گئے۔

Related posts

نیپرا نے کے الیکٹرک کےٹیرف میں2 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کردی

ibrahim ibrahim

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل طلب

Hassam alam

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

Hassaan Akif

Leave a Comment