لاہور: چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سےالزامات کےبعدعلیم خان بھی کھل کر میدان میں آگئے۔علیم خان نے عمران خان کو ٹی وی پر مناظرے کا چیلنج دے دیا۔
چیئر مین تحریک انصاف کے علیم خان پر الزامات پر وہ بھی کھل کر عمران خان کے خلاف میدان میں آگئے۔علیم خان نے عمران خان کو ٹی وی پر مناظرے کا چیلنج دے دیا۔ علیم خان نے کہا کہ عمران خان،جہانگیرترین ٹی وی پر آجائیں ۔
علیم خان کا کہنا تھا کہ آپ کے پاس جو کچھ ہے بتادیں، ہم بھی حقائق بتائیں گے۔میرے پاس 300ایکٹر نہیں 3000 ایکڑ ہے۔میں نے زمین ایکوائر نہیں کروائی بلکہ پرائیویٹ زمینداروں سے خریدی ہیں۔یہ زمین اب روڈا کے پاس ہے یہ اتھارٹی عمران خان نے بنائی ۔
تحریک انصاف کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی علیم خان نے کہا کہ مجھے وزیر اعلیٰ پنجاب اس لیے نہیں بنایا کہ بزدار کی شکل میں فرح پنجاب میں لوٹ مارکرے۔
