پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ کراچی میں کوئی گورننس نہیں، کہاں ہے پی ڈی ایم اے، 15 سال سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے۔ کراچی کو فوری طور پر آفت زدہ شہر قرار دے کر ایمرجنسی نافذ کی جائے۔
ایک بیان میں علی زیدی نے کہا کہ انہیں صرف شہر کے نالوں سے کچرا نکالنا تھا، ان سے 15 سالوں میں نالے تک صاف نہیں ہوئے۔ 2019 میں ہم نے کلین اینڈ گرین کراچی مہم میں نالے صاف کروائے تھے، ہم نے ایف ڈبلیو او کے ساتھ مل کر شہر کے نالوں کی صفائی کی تھی۔
علی زیدی نے کہا کہ یہ شہر کے نالے صاف نہیں کر سکتے، ان سے کچرا نہیں اٹھایا جاتا، سندھ میں گورننس نام کی کوئی چیز نہیں، ملک کے معاشی حب کراچی کو انہوں نے منصوبہ بندی سے تباہ کیا ہے۔
