Urdu
پاکستان تازہ ترین

شہباز شریف اعتماد کھوچکے، علی زیدی

کراچی: پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اعتماد کھوچکے بتائیں استعفیٰ کب دیں گے۔امپورٹڈ حکومت کے پاس فیصلے کرنے کی صلاحیت نہیں ہے پاکستان کے سارے چور ایک طرف تھے، نئی حکومت نے نیب کے اپنے کیسز ختم کیے،امپورٹڈ حکومت کے پاس ملک چلانے کیلئے کوئی پلیننگ نہیں تھی ۔

انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے پنجاب ضمنی الیکشن میں کامیابی پر قوم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پی ٹی آئی نے پنجاب میں بھرپور کامیابی حاصل کی ہے اور اب کراچی کی باری ہے۔ 24 جولائی کو بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی جیتے گی۔

علی زیدی نے ایم کیوایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پتنگ کے پاس امیدوار ہی پورے نہیں ہوئے ہیں جس کی وجہ سے وہ الیکشن مؤخر کروانا چاہتے ہیں لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے کیونکہ جن کے پاس امیدوار پورے نہیں ہیں وہ الیکشن کیسے جیتیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ سارے چور ایک طرف اور عمران خان دوسری طرف تھے اور رجیم چینج کے تحت آنے والی امپورٹڈ حکومت نے سب تباہ کردیا ہے اور نہ ان کے پاس کوئی طویل المدت پلاننگ تھی لیکن قوم اب بےوقوف نہیں بنے گی۔

Related posts

فیاض الحسن چوہان کی پنجاب کابینہ میں انٹری

Hassam alam

دنیا کی مہنگی ترین چائے کی پتی 3 کروڑ روپے میں

Hassam alam

شیری رحمان کا کورونا فنڈ میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ

Hassam alam

Leave a Comment