علی پور میں زہریلی شراب پینے سے پانچ افراد ہلاک

مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں زہریلی شراب پینے سے پانچ افرادجان سےگئے۔ایک شخص کو تشویشناک حالت میں ملتان ریفر کر دیا گیا۔

علی پور میں زہریلی شراب پینے سے 5 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ ایک شخص کو تشویشناک حالت میں ملتان ریفر کر دیا گیا۔ متاثر ہونے والے افراد کی تعدادمیں اضافےکا خدشہ ہے۔ مرنےوالوں میں عبدالواحد ،لطافت علی، بلال حسین، رمضان اور منور شامل ہیں۔

لواحقین نے شراب فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان کے پوسٹ مارٹم کے بعد مزید کارروائی کی جائےگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More