Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

نچلی سطح کو اختیارات ملنے تک عام انتخابات بےمعنی ہیں، خالد مقبول صدیقی

کراچی: کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے نچلی سطح کو اختیارات ملنے تک عام انتخابات بےمعنی ہیں۔

ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے سندھ میں نئے بلدیاتی قانون کےخلاف کل جماعتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

وفاقی وزیر اسدعمر نے کہاسندھ کا موجودہ بلدیاتی قانون بد ترین نظام ہے۔صوبوں سے اختیارات ڈویژن اور اضلاع میں منتقل نہیں ہوئے۔

سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا پیپلز پارٹی کی نیت میں فتور ہے۔اس بل سے کراچی تو کیا، دوسرے شہر وں میں بھی کام نہیں ہوسکےگا۔

کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا بلدیاتی نظام کو شراکتی بنانا ہے۔ نچلی سطح کو اختیارات ملنے تک عام انتخابات بےمعنی ہیں۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے اختیارات لے کر وزیراعلی ہاوس میں رکھ لینا اور آگےمنتقل نا کرنا ،ناانصافی ہے۔

Related posts

الیکشن کمیشن اجلاس، ای وی ایم اور آئی ووٹنگ پر عبوری رپورٹ پیش

Rauf ansari

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 241 پوائنٹس کی کمی

Rauf ansari

عمران خان نے عوام پر مہنگائی کی بمباری تیز کردی ہے،بلاول بھٹو

ibrahim ibrahim

Leave a Comment