Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

امین الحق نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ عالمی منڈی کو قرار دے دیا

کراچی: وفاقی وزیرامین الحق نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ عالمی منڈی پر ڈال دی ، انہوں نے کہا حکومت قیمتیں بڑھانا نہیں چاہتی لیکن انٹرنیشنل مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھی تو بڑھانا پڑی ۔

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکشن سید امین الحق نے کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری عالمی کتب میلے میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج کے دن سیاسی باتوں سے گریز کروں گا ، آج خوشی کا دن ہے ، کتب میلہ دیکھ کر یوں محسوس ہورہا ہے کہ شہر کراچی کی رونقیں لوٹ آئی ہیں۔

امین الحق نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ عالمی منڈی کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت قیمتیں بڑھانا نہیں چاہتی لیکن انٹرنیشنل مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھی تو بڑھانا پڑی۔

وفاقی وزیر امین الحق نے منی بجٹ پر کہا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال اب خاصی بہتر ہے ، جہاں جہاں عوام کو فائدہ مل سکے وہاں وہاں کمی کی ہے۔

Related posts

حکومت کے خلاف جہاد جاری رہے گا، شفقت محمود

Rauf ansari

حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، رانا ثنا اللہ

Rauf ansari

سندھ حکومت کا کراچی اور حیدر آباد میں پابندیوں کا اعلان

Rauf ansari

Leave a Comment