Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ایم کیو ایم کا بلدیاتی قانون پر سندھ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

کراچی: سندھ میں نئے بلدیاتی قانون پر ایم کیو ایم نے سندھ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ۔ ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ میں اپوزیشن جماعتوں سے رابطے تیز کر دئیے ہیں ، سندھ اسمبلی سے پاس بلدیاتی قانون کے خلاف اپوزیشن جماعتیں یک زباں ہو گئی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام بلدیاتی قانون کے خلاف ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے لیے ایم کیو ایم پاکستان نے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا اغاز کردیا ۔ ایم کیو ایم پاکستان نے مسلم لیگ ن کارساز اور مسلم لیگ فنکشنل سے راجہ ہاؤس میں ملاقاتیں کیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے لوکل باڈیز سسٹم پر ایک اور حملہ کیا ہے ۔ ایم کیوایم پی ٹی آئی کی اتحادی ہونے کے باوجود شہر کے لیے آواز اٹھاتی ہے ۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنونئیر عامر خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کسی بھی جماعت سے مشاورت کیے بغیر جعلی اور جھوٹی اکثریت سے بل پاس کرایا،اگر اس کے خلاف اسمبلی کا گھیراؤ کرنا پڑا تو وہ بھی کریں گے۔

Related posts

ہمیں زراعت، سڑکیں اور روزگار بحال کرنا ہے، بلاول بھٹو

Nehal qavi

جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا بنیادی حق ہے،پرویز الٰہی

ibrahim ibrahim

صدرنے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی وزیراعظم کی ایڈوائس مسترد کردی

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment