Urdu
تازہ ترین جرائم

شاہ لطیف ٹاؤن میں 8 سالہ بچے کو گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا

کراچی: شاہ لطیف ٹاون تھانے کی حدودعمر ماروی گوٹھ میں آٹھ سالہ بچے کو گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا ۔مقتول کی شناخت شاکر حسین ولد عبدالرشید کے نام سے ہوئی۔

پولیس حکام کے مطابق کراچی کے نواحی علاقے شاہ لطیف ٹاون تھانے کی حدود عمر ماروی گوٹھ میں 8سالہ بچے کا گلہ کاٹ کر قتل کردیا گیا ۔ مقتول بچے کی گلا کٹی لاش لائبریری کے کمرے سے ملی۔مقتول کی شناخت شاکر حسین ولد عبدالرشیدکے نام سے ہوئی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ بچے کے والدین کے مطابق بچہ گھر سے روٹی لینے نکلا تھا تاہم کافی دیر کے بعد جب بچہ واپس نہیں آیا، اس کی تلاش شروع کی تو لاش برآمد ہوئی ۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر کچھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے ۔

Related posts

منی لانڈرنگ کیس،شہباز اور حمزہ شہباز کے خلاف ٹرائل نہ کرنےکا فیصلہ

ibrahim ibrahim

عسکری پارک کے ایم سی کو واپس دینے کا حکم

ibrahim ibrahim

یوم دفاع پر صدر اور وزیراعظم کا شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین

Nehal qavi

Leave a Comment