بہاولپور:مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عوام کے منہ سے مہنگائی کے ذریعے روٹی چھین لی گئی ہے۔ عمران نیازی کے خلاف ایف آئی آر کٹ چکی ہے۔عمران نیازی کے خلاف ایف آئی ار عوام نے کاٹی ہے۔
بہاولپور میں سابق وفاقی وزیر بلیغ الرحمن کی رہائش گاہ پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے شہباز شریف کی چوہدری شجاعت سے ملاقات کے حوالے سے کہا کہ چوہدری شجاعت کی خبر گیری کے لئے گئے تھے۔ سیاسی لوگ ملتے ہیں تو سیاسی باتیں بھی ہوتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام اور سیا سی جماعتیں مل جل کر ایسے اقدامات کریں کہ ملک کی سمت درست ہو اس کے لیے لانگ مارچ ایک آپشن ہے۔ عمران نے عوام کو ستایا بھوکا رکھا روزگار چھینا حساب کتاب کا وقت آگیا ہے۔