Urdu
تازہ ترین کاروبار

حصص بازار کے 100 انڈیکس میں 588 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ اختتام پذیرہوگیا۔ہفتے کےآخری روزمارکیٹ 588 پوائنٹس کے اضافے سے43ہزار کی حد عبور کرگئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی رہی۔ تیزی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 43ہزار کی حد عبور کرگیا۔مارکیٹ 588پوائنٹس کے اضافے سے 43 ہزار486پر بندہوئی۔

آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 43,505جبکہ کم ترین سطح 42,853 رہی جبکہ تیزی کے باعث مارکیٹ میں1عشاریہ37 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

آج دن بھرمجموعی طورپر355کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 241 کمپنیوں کےشیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ94کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

Related posts

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 187 روپے سے تجاوز کرگئی

Hassam alam

رواں سال ایک کروڑ 41 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہیں

Hassam alam

عمران خان انسداد دہشتگردی عدالت پہنچ گئے

Nehal qavi

Leave a Comment