کراچی: سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ جس کے بعد فی تولہ سونا 1لاکھ 33ہزار 300 روپے پر پہنچ گیا۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کی قیمت 771روپے کے اضافے سے 1لاکھ 14 ہزار 283 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی مارکیٹ میں 15 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1976 ڈالر پر آگیا۔