Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

شیرانی جنگلات کی آگ پر قابو پانے کیلئے ایرانی جہاز آج آئے گا، فرح عظیم شاہ

کوئٹہ: حکومت بلوچستان کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے کہاہے کہ عبدالقدوس بزنجو کی کرسی مظبوط ہے ۔تحریک عدم اعتماد لانے والے اپنا شوق پورا کرلیں ۔ حکومت کے نمبر گیم پورے ہیں ۔

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے حکومت بلوچستان کی ترجمان فرح عظیم شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی کرسی خطرے میں نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس ایک مضبوط امیدوار ہیں تاہم عدم اعتماد لانے والے جام کمال اپنا شوق پورا کرلیں۔

فرح عظیم شاہ نے مزید کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں حکومت کے نمبر پورے ہیں۔ جے یو آئی کی جانب سے جام کمال کا ساتھ دینے کے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔

ترجمان نے شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ کے حوالے سے کہا کہ آگ پر قابو پانے کیلئے ایران سے آنے والا جہاز آج سے اپنا کام شروع کردے گا۔ ضلع شیرانی میں بارہ مئی کو جنگلات میں آگ لگی تھی اب تک تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوئے ہیں۔ امدادی ٹیموں نے پندرہ لاپتہ افراد کو ریسکیو کرلیا ہے۔

Related posts

خیبرپختون خوا میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری

Rauf ansari

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کی بنگلادیش کیخلاف بیٹنگ جاری

Hassam alam

سعودی ولی عہد کی شہباز شریف کو دورے کی دعوت

Hassam alam

Leave a Comment