Urdu
تازہ ترین کاروبار

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ وزارت خزانہ نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔

وزارت خزانہ کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 149 روپے 86 پیسے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 144 روپے 15 پیسے فی لیٹر،لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 118 روپے 31 پیسے فی لیٹر برقرار ہے ۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 125 روپے 56 پیسے برقرار رہے گی ۔ قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے 15 اپریل تک کیلئے ہوگا۔ وزارت خزانہ کے مطابق حکومت قیمتیں برقرار رکھ کے 33 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرے گی۔وزیراعظم عمران خان کے 28 فروری کے فیصلے کی روشنی میں قیمتیں برقرار رکھی گئیں۔

Related posts

عمرہ زائرین کے لئے روانگی سے قبل کورونا ویکسین کی رجسٹریشن لازمی قرار

ibrahim ibrahim

نیو یارک پراپرٹی کیس: سابق صدر آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت میں توسیع

Hassam alam

وزیر اعلی پنجاب سے حلف نہ لینے کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری

Hassam alam

Leave a Comment