Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیاگیا۔ وزیراعظم نے اولمپک کھیلوں کی کامیاب میزبانی پر چین کی قیادت کو مبارکباد دی۔

وزیراعظم عمران خان کی چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات،اعلامیہ جاری کردیاگیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے چینی صدر کو پائیدار ترقی کیلئے حکومت کی پالیسیوں سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے چین کی مسلسل حمایت کی تعریف کی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے چین کی مسلسل حمایت اور مدد کی تعریف کی۔وزیراعظم نے کہا کہدونوں ممالک امن، استحکام اور ترقی کیلیے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔

جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان نے سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی سے بہت فائدہ اٹھایا۔ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر روشنی ڈالی۔

Related posts

سابق چیف جج رانا شمیم کے خلاف توہین عدالت کیس: فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ مؤخر

Hassam alam

روس کی یوکرین میں جنگ چوتھے مہینے میں داخل

Hassam alam

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment