Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

حکومت کا یکم مئی سے حج درخواستیں وصول کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزارت مذہبی امور نے ٹوکن حج درخواستیں وصول کرنے کا اعلان کردیا۔یکم مئی سے 13 مئی تک حج درخواستیں بمعہ 50 ہزار روپے ٹوکن منی وصول کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امورمفتی عبدالشکور نے حج پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے حج درخواستیں 50 ہزار ٹوکن منی کے ساتھ لینے کا اعلان کیا ہے۔آ ن لائن درخواستیں یکم تا 13 مئی تک جمع کروائی جاسکیں گی جبکہ 9 تا 13 مئی منظور شدہ بینکوں میں جمع کرائی جا سکیں گی۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ حج اخراجات کی تفصیلات ابھی تک سعودی عرب سے نہیں ملی ہے لیکن حج اخراجات 7 سے 10 لاکھ روپے اخراجات ہوسکتے ہیں۔

مفتی عبدالشکور نے بتایا کہ پاکستان کو81 ہزار132 کا کوٹہ ملا ہے جو ساٹھ فیصد پرائیویٹ اور 40 فیصد سرکاری ہوگا۔ پرائیویٹ کوٹہ 803 پہلے سے منظور شدہ کمپنیوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

Related posts

پشاور میں گیس کی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان

Hassam alam

رواں سال کے لیےزکٰوۃ کا نصاب مقرر

Hassam alam

سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

Hassaan Akif

Leave a Comment