Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پنجاب میں ڈینگی پر قابو پانے کیلئے مساجد میں اعلانات

لاہور : پنجاب بھر میں ڈینگی کے تابڑ توڑ حملے جاری ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹے میں 445 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہوئے جبکہ زہریلے مچھر نے مزید تین افراد کی جان لے لی۔

پنجاب میں کورونا کے بعد ڈینگی مچھر نے تباہی مچا دی۔ڈینگی وائرس نے چوبیس گھنٹوں میں مزید 445 افراد کو اپنا شکار بنا کر تین افراد کی جان لے لی ۔ گزشتہ روز لاہور 345،راولپنڈی 33، گوجرانولہ 16،شیخوپورہ اور فیصل آباد میں 8 آٹھ مریض رپورٹ ہوئے ۔

رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 14,621 ہو چکی اور 48 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ محکمہ صحت نے علماء کرام سے مساجد میں آنے والے نمازیوں کو ڈینگی بارے آگاہی دینے کی اپیل کی ہے۔

Related posts

بجلی کی قیمت میں3روپے10 پیسے فی یونٹ اضافہ

ibrahim ibrahim

تربت سے بی ایل اے کی دہشتگرد خاتون کو گرفتار کرلیا، فرح عظیم شاہ

Rauf ansari

کورونا وائرس کی شدت میں روز بروز کمی واقع ہونے لگی

Rauf ansari

Leave a Comment