Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

بلاول اور نواز شریف کی لندن میں ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کے درمیان لندن میں ملاقات، دونوں رہنماؤں نے میثاق جمہوریت میں رہ جانے والے نکات اور دیگر جمہوری قوتوں کو شامل کرنے پر اتفاق کرلیا۔

میاں نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والی دوسری ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے آئینی فتح کے بعد آگے بڑھنے کے طریقہ کا پر تبادلہ خیال کیا۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری کیئے گئے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جب بھی انہوں نے مل کر کام کیا تو بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ملاقات میں یہ طے پایا کہ تاریخ کے ایک اہم موڑ پر ملک کی تعمیر نو کے لیے مل کر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ ایجنڈے میں چارٹر آف ڈیموکریسی پر چھوڑے گئے نامکمل کام کو مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ تمام جمہوری قوتوں کے اتفاق رائے سے مستقبل کے لیے وسیع روڈ میپ پر بات کی گئی۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ایک نئے چارٹر کے لیے آگے کی حکمتِ عملی پر غور و فکر کرنے کے لیے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی ضرورت ہے۔ فوری اہداف میں پورے نظام میں جو خرابیاں پیدا کی گئی ہیں ان کی درستگی شامل ہے۔

گفتگو کے دوران اس بات کا قوی احساس تھا کہ پاکستان کے عوام تباہ کن معاشی بدانتظامی اور پی ٹی آئی حکومت کی بدترین نااہلی کا بہت زیادہ نقصان اٹھا چکے ہیں، ان سب کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ مشترکہ اہداف میں مرحلہ وار سخت معاشی ابتری کو تبدیل کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان ملک کو نیچے لے گیا ہے، خوفناک غلطیوں اور خارجہ پالیسی کو عمران خان نے اپنے سیاسی مفاد میں استعمال کیاہے۔ نتیجے میں ملک اور جمہوری پارٹیوں پر ہونے والے حملوں کے گہرے زخموں کو ٹھیک کرنا پڑے گا۔

Related posts

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان سرحد پر مسلح جھڑپیں

Rauf ansari

وزیراعظم کا سیلاب سے متاثرہ علاقے نوشہرہ کا دورہ

Hassam alam

چینی بینکوں کے ساتھ 2 اعشاریہ 3 ارب ڈالرز کی ری فنانسنگ کیلئے اتفاق

ibrahim ibrahim

Leave a Comment