Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کی ملاقات کی اعلامیہ جاری

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کی ملاقات کی اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ۔ وزیراعظم نے پاکستان کے لیے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی حمایت کو سراہا اور کہاکہ حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے ۔

وزیراعظم عمران خان کی خصوصی دعوت پر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک بانی مسٹر بل گیٹس پاکستان کے دورے پر پہنچے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی بل گیٹس سے ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔وزیراعظم عمران خان نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا پولیو کے خاتمے میں حکومت پاکستان کے ساتھ مسلسل تعاون اور شراکت داری پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے، وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان ہمارے دو سرحدی صوبوں میں پولیو کے واقعات کا بنیادی ذریعہ ہونے کی وجہ سے صحت کی ایمرجنسی سمیت انسانی بحران سے بچنے کے لیے فوری بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے۔ پاکستان 40 ملین افغان عوام کی بنیادی سہولتوں کی خاطر بھرپور مدد کر رہا ہے۔

وزیراعظم نے افغانستان کی سرحدوں سے ملحقہ اضلاع بالخصوص خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو پولیو وائرس کی آلودگی کے خلاف چوکس اور فعال رہنے کی ہدایت کی۔ بل گیٹس نے کہا کہ کورونا پابندیوں کے باوجود پاکستان نے حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور پولیو کے قطرے پلانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

وزیراعظم نے مسٹر گل گیٹس کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جس میں وفاقی وزراء شوکت ترین، اسد عمر، فواد احمد، خسرو بختیار، ایس اے پی ایم ڈاکٹر فیصل سلطان، گورنر خیبرپختونخوا، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت کے وزرائے اعلیٰ اور وزیر اعظم آزاد کشمیر نے شرکت کی۔

Related posts

آسٹریلیا نے عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کو ڈی پورٹ کر دیا

Hassam alam

لاہور:بغیرڈرائیورنگ لائسنس گاڑی چلانے والوں پردو ہزار روپے جرمانہ

ibrahim ibrahim

صدر مملکت نے آرٹیکل 75 کے تحت تین بلوں کی منظوری دے دی

Rauf ansari

Leave a Comment