Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کورونا سے مزید 41 جاں بحق، مجموعی تعداد 29ہزار 772 ہوگئی

اسلام آباد: ملک میں کورونا سے مزید 41 مریض انتقال کرگئے جبکہ تین ہزار سے زائد نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 41 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 29772 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 83 ہزار 798 تک پہنچ چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 55304 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3206 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔مثبت کیسز کی شرح 5.79 فیصد رہی۔ ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 1ہزار623 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 57 ہزار 931، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 9ہزار758، پنجاب میں 4 لاکھ 94 ہزار 971، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار37، بلوچستان میں 35 ہزار 56، آزاد کشمیر میں 41 ہزار 862 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 183 ہو گئی ہے۔

Related posts

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 233 ارب روپے کے مقدمات زیر التوا ہیں، فوادچوہدری

Rauf ansari

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دینا کافی نہیں ہو گا، نوازشریف

Rauf ansari

وزیر اعظم شہباز شریف آج تین روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوں گے

Hassam alam

Leave a Comment