Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

اپوزیشن کیلئے ایک اور سرپرائزتیار ہے، فرخ حبیب

اسلام آباد: وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن ناکامی برداشت کرنے کے لیے تیار رہے ۔ اپوزیشن کو ہائی وولٹیج سرپرائزدئینگے ۔ تنقید کرنے والے سن لیں دھمکیوں سے کچھ ہونے والا نہیں ہے ۔آئندہ بھی عمران خان ہی جیتیں گے۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اپوزیشن نے ق لیگ کووزارت اعلیٰ کی پیشکش کی لیکن ق لیگ نہیں آئی۔اپوزیشن کیلئے ایک اور سرپرائزتیار ہے جس سے 1000وولٹیج کا کرنٹ لگے گا۔

انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ،محب اللہ سمیت دیگرملک دشمنوں سے ملتے رہے ہیں۔جب پاکستان میں 400ڈرون حملے ہوئے تو فضل الرحمان کہاں تھے۔ نواز،زرداری نے لکھ کرڈرون حملوں کی اجازت دی تھی۔بیرونی آقاؤں کی کٹھ پتلیوں کو کچھ بھی حاصل نہیں ہونے والا ہے۔

فرخ حبیب نے کہا اپوزیشن ناکام ہوچکی ہے۔ ان کا کھیل بھی ناکام ہوچکا ہے۔ بیرونی طاقتیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتیں ہیں۔

Related posts

پانی کا ریلہ چھوڑنے پر دریائے چناب میں سیلابی صورتِحال

ibrahim ibrahim

ہائیکورٹ نےوزیراعظم کوخفیہ دستاویز پبلک کرنےسےروک دیا

Rauf ansari

پی ٹی آئی نے امریکی حکومت کے کسی بھی نمائندے سے رابطہ نہیں کیا، فواد چوہدری

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment