Urdu
پاکستان تازہ ترین

این اے 245:اے این پی کا ایم کیو ایم کی حمایت کا اعلان

کراچی: عوامی نیشنل پارٹی نے قومی اسمبلی کے حلقے 245 پر ضمنی الیکشن میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ وسیم اختر کہتے ہیں سیاسی جماعتوں سے اتحاد اب وقت کی ضرورت ہے ۔ سندھ حکومت نے کراچی کو تباہی کے نحج پر پہنچا دیا ہے ۔ شاہی سید بولے ہم کراچی سمیت ملک بھر میں امن کا پرچار چاہتے ہیں ۔ سندھی پٹھان فساد سوچی سمجھی سازش ہے ۔

اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید اور ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ این اے 245 ضمنی الیکشن میں ایم کیو ایم کو اے این پی سپورٹ کرے گی، ساتھ ہی بلدیاتی الیکشن میں بھی ہم ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔

شاہی سید نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہم بااختیار بلدیاتی نظام چاہتے ہیں، میئر کے پاس اختیار ہی نہ ہو تو اس سے کیا گلہ کریں گے۔ ہماری کوشش ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں زیادہ سے زیادہ سیٹیں نکالیں۔ اے این پی سندھ کے صدر نے کہا کہ پختونوں کے کاروبار کو کھولا جائے اور انہیں تحفظ دیا جائے، کل سہراب گوٹھ پر جو ہوا وہ بہت غلط ہوا ہے۔

وسیم اختر نے کہا کہ این اے 245 میں اے این پی مکمل طور پر ایم کیو ایم کو سپورٹ کرے گی، جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں بھی جہاں ضرورت ہو گی ہم ساتھ کھڑے ہوں گے، ہم مل کر صوبے، شہر اور ملک کے لیے امن کا پیغام دیں گے۔

Related posts

پشاور میں خاتون کے ہاں بیک وقت چھے بچوں کی پیدائش

Hassam alam

حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے آخری روز منفی رجحان رہا

Rauf ansari

وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے

ibrahim ibrahim

Leave a Comment