Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی اجلاس، افغان صورتحال پر اظہار تشویش

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔اپیکس کمیٹی نے ایک بار پھر افغانستان میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت افغانستان سے متعلق اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات چوہدری فواد، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف شریک ہوئے۔

اپیکس کمیٹی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کمیٹی نے افغانستان میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں افغان عوام کو نہیں چھوڑے گا۔ بین الاقوامی برادری، امدادی ادارے معاشی تباہی روکنے کے لیے اس نازک موڑ پر افغانستان کو امداد فراہم کریں ۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ افغانستان میں قیمتی جانوں کو بچایا جانا سب سے زیادہ ضروری ہے۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو دوست ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے امکانات تلاش کرنے کی ہدایت کی ۔

اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان انسانی بحران سے بچنے کے لیے افغان عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔افغانستان میں انسانی بحران روکنے کے لیےمیڈیکل، آئی ٹی، فنانس اور اکاؤنٹنگ کے شعبوں میں مدد کریں۔ عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے افغانستان کے لیے امداد کی اپیل کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

Related posts

ملک میں کورونا سے مزید 3 اموات

Hassam alam

قومی احتساب بیورو نے 4 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

Rauf ansari

وزیر اعظم شہباز شریف سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے جیکب آباد پہنچ گئے

Hassam alam

Leave a Comment