Urdu
تازہ ترین سائنس اور ٹیکنالوجی

ایپل خودکارڈرائیونگ والی الیکٹرک گاڑی کی تیاری میں مصروف

نیویارک: ایپل خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھنے والی الیکٹرک گاڑی کی تیاری میں مصروف عمل ہے ۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے اس پراجیکٹ میں ایک بار پھر گاڑی کی خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیت پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

خبررساں ادارے کو ذرائع نے ایپل کی بیٹری ٹیکنالوجی کے حوالے سے بتایا یہ بالکل نئی ہوگی، بالکل ویسی جیسے لوگوں نے پہلی بار آئی فون میں دیکھی تھی۔ایپل کی جانب سے لیتھیم آئرن فاسفیٹ (ایل ایف پی) بیٹری کیمرسٹری کے استعمال کے امکان پر بھی کام کیا جارہا ہے۔

اس بیٹری کی بدولت کمپنی کو پاور یل میں زیادہ متحرک میٹریل ایڈ کرنے کا موقع ملے گا، جو ایک چارج پر زیادہ فاصلے کی سہولت فراہم کریں گے۔ایل ایف پی پاور سیلز دیگر کے مقابلے میں زیادہ گرم نہیں ہوتے اور ان کے لیے کوبالٹ کی ضرورت نہیں ہے ۔

اس گاڑی میں متعدد لیڈار سنسرز بھی موجود ہوسکتے ہیں تاکہ ارگرد کے ماحول کو سمجھ سکے، جو اس سال کے آئی فون 12 پرو ماڈلز میں بھی دیئے گئے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کمپنی کی جانب سے گاڑی کی تیاری کے لیے باہری شراکت دار سے مدد لی جائے گی۔خیال رہے کہ ایپل نے کبھی بھی عوامی سطح پر ٹائٹن پر کام کرنے کا اعتراف نہیں کیا ہے۔

Related posts

تمام بڑی طاقتوں سے متوازن تعلقات چاہتے ہیں، دفتر خارجہ

ibrahim ibrahim

ملک بھر میں آج شبِ قدر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

Hassam alam

نواز شریف کیلئے سفارتی پاسپورٹ کے اجرا کےخلاف درخواست دائر

ibrahim ibrahim

Leave a Comment