اسلام آباد: قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو اپریل کی تنخواہیں جاری کردی ہیں ۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پی ٹی آئی ارکان کو اپریل کی تنخواہیں جاری کردیں۔ استعفوں کی منظوری تک تنخواہوں کی ادائیگی کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفے تاحال قبول نہیں ہوئے۔اسپیکر قومی اسمبلی پی ٹی آئی ارکان کے منظور کیے گئے استعفوں کا دوبارہ جائزہ لیں گے۔