Urdu
تازہ ترین دنیا

بی جے پی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر عرب دنیا میں شدید غم و غصے کا اظہار

بی جے پی کی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر بھارت سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدیدغم وغصےکا اظہارکیا جارہا ہے۔

مصر، سعودی عرب، قطر، بحرین اورکویت میں بائیکاٹ انڈیا کی مہم چل پڑی ہے اور بھارت سے درآمد شدہ اشیاء استعمال نہ کرنے کی اپیل کی جارہی ہے۔

عمان کےمفتی اعظم نے بھارتی اشیاء کا بائیکاٹ کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ بی جے پی ترجمان کا یہ اقدام ہر مسلمان کے خلاف ہے، اس پر مشرق سے مغرب تک تمام مسلمانوں کو ایک ہونا چاہیے۔

کویت میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی تصاویر کوڑا دان پر لگادی گئیں،جب کہ قطر نے دوحا میں بھارتی سفیرکو طلب کرکے بی جے پی ترجمان کی جانب سےگستاخانہ بیان پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

خیال رہےکہ بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں اسلام اور نبی کریمﷺکے حوالے سے متنازع گفتگو کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جےپی نےعرب ممالک کےاحتجاج کے بعد نوپورشرما کی رکنیت معطل کردی ہے، نئی دہلی میں بی جے پی کے میڈیا ہیڈ نوین جندال کو بھی گستاخانہ ٹوئٹ پر پارٹی کی بنیادی رکنیت سے معطل کردیا گیا ہے۔

Related posts

پاکستان اور امریکہ کے صحت کے حکام میں ہیلتھ ڈائیلاگ شروع

Hassam alam

سابق دور حکومت میں پی ٹی وی پر ڈاکہ ڈالا گیا، مریم اورنگزیب

Zaib Ullah Khan

حوثیوں کا سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملہ

Hassam alam

Leave a Comment