صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کہتے ہیں کوشش ہے کہ اسٹیک ہولڈرز میں غلط فہمیاں دور کردوں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا مزید کہا کہ عمران خان فوج جنرلز سے متعلق بیان اگر مبہم ہے تو کپتان خود وضاحت کریں۔
گورنر ہاوس پشاور میں سینئیر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ فوج حب الوطن ادارہ ہے، متنازعہ بنانے سے پاکستان کا نقصان ہوگا فوج نے سیلاب میں بہترین خدمات سرانجام دی ہیں آرمی چیف سمیت کسی فوجی جنرل کی حب الوطنی پر شک نہیں کیا جاسکتا۔
ملکی ادارے اور سیاسی جماعتیں محب وطن ہیں، مل کر پاکستان کو مسائل سے نکالنا ہی بہتر حل ہے صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو مسائل سے نکالنے کے لئے پس پردہ مفاہمت کی پالیسی پر کام کررہا ہوں کوشش کر رہا ہوں کہ اسٹیک ہولڈرز میں غلط فہمیاں دور کروں عمران خان فوج جنرلز سے متعلق بیان اگر مبہم ہے تو کپتان خود وضاحت کریں۔ قومی حکومت کی تشکیل و آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
صدر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے بات چیت ہوتی رہتی ہے، حکومت کو دو خطوط ارسال کر چکا ہوں جو پارٹیاں جلد انتخابات کا مطالبہ کررہی تھی وہ اب تاخیر پالیسی پر گامزن ہیں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے حالات بہتر ہوں گے، مہنگائی زیادہ ہے، اس پر قابو پانا ہوگا سیلاب نے پورے پاکستان میں تباہی مچائی ہے سوشل میڈیا کی طاقت سے انکار ممکن نہیں لیکن گالم گلوچ افسوسناک ہے۔
