Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عارف علوی صدر بنیں، عمران نیازی کے ذاتی غلام نہ بنیں، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی صدر بنیں، عمران نیازی کے ذاتی غلام نہ بنیں۔ اگر صدر کے عہدے کا خیال نہیں ہے تو استفیٰ دیں۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے ایک بیان میں کہا کہ ملک آئین کے مطابق چلتا ہے۔ عمران نیازی کے حکم پر نہیں، صدر مملکت کا عہدہ آئینی منصب ہے، سیاسی نہیں۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ آئین پر عمل کا وقت آتے ہی صدر، گورنر اور پوری پی ٹی آئی بیمار پڑ جاتی ہے۔ سپریم کورٹ کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے حکم کی مسلسل توہین کی جارہی ہے۔ 21 دن سے پنجاب کسی وزیراعلی اور کابینہ کے بغیر چلایاجا رہا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ نہیں چاہتے کہ اہل لوگ آکر ملک کی سب سے بڑی آبادی والے صوبے میں خدمت کا عمل شروع کریں۔ صدر آئین پر عمل کرے، فوری نامزدگی کریں۔

Related posts

پیپلزپارٹی حکومت میں ہوتی تو جنوبی پنجاب صوبہ بن جاتا، یوسف رضا گیلانی

Rauf ansari

پانچ لاکھ سے زائد سیلاب متاثرین کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا ہے، شرجیل انعام میمن

Nehal qavi

شیخ النہیان نے ہمیشہ پاکستان اورسندھ کی مددکی، بلاول زرداری

Rauf ansari

Leave a Comment