آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان دو دن کی شدید جھڑپوں کے بعد جنگ بندی کا اعلان۔ جھڑپوں کے دوران ہزاروں افراد کی نقل مکانی۔
آرمینیا میں سکیورٹی حکام نے نگورنو کاراباخ کے تنازعے پر دو روزہ جھڑپوں کے بعد جنگ بندی کا اعلان کردیا۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق آزربائیجان کی جانب سے بتایا گیا کہ آرمینیا کے ساتھ سرحد پار جھڑپوں میں 2 روز کے دوران 71 فوجی ہلاک ہوئے۔ تاہم سرحد پر بدھ کی رات سے جنگ بندی ہے۔ آرمینیا کی جانب سے بتایا گیا کہ حالیہ جھڑپوں میں ان کے 105 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
دونوں ممالک کی جانب سے جنگ شروع کرنے کے لیے الزامات عائد کئے گئےاور سرحد پر رہنے والے ہزاروں افراد نکل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے۔