Urdu
تازہ ترین جرائم

آرمی اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، ڈی آئی خان سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

ڈی آئی خان : آرمی اور سی ٹی ڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے زیر زمین چھپایا گیا بڑ ی تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے جہان خانی میں خفیہ اطلاعات پر فوج اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ آپریشن کیا ۔ مشترکہ کارروائی میں زیر زمین چھپایا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد کرلیا ہے ۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں 2 عدد راکٹ لانچر معہ 7 عدد گولے، 2 عدد خودکش جیکٹس شامل ہیں ۔

مشترکہ آپریشن میں 3 عدد خودکش جیکٹ میں استعمال ہونے والے پل سوئچ، 3 عدد نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر، پرائما کارڈ 62 فٹ، 34 عدد الیکٹرک ڈیٹونیٹر، 1 عدد بنڈولئیر راکٹ لانچر،۔ 6 عدد بیٹری 9 وولٹ، 10 عدد بیٹری 12وولٹ، اور 1 عدد انٹینا بھی برآمد کیا گیا ۔

Related posts

بھارتی بربریت، مئی میں 32 کشمیریوں کو شہید کر دیا

Hassam alam

شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ،پاک فوج کے3جوان شہید

Hassam alam

شہباز شریف پاکستان کے 23ویں وزیراعظم منتخب

Hassam alam

Leave a Comment