Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

آرمی چیف سے امریکی سینٹکام کمانڈر کی ملاقات

آرمی چیف سے امریکی سینٹکام کمانڈر نے ون آن ون ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی اور استحکام، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

امریکی سینٹکام کمانڈر کی وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو آمد جہاں امریکی سینٹکام کمانڈر نے آرمی چیف سے ون آن ون ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی اور استحکام، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انسداد دہشتگردی اور افواج کے تربیتی پروگرام پر بھی بات کی گئی۔ عسکری قیادت کے مابین وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوئی۔

امریکی سینٹکام کمانڈر نے انسداد دہشتگردی اور علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ بعد ازاں امریکی فوجی وفد نے آرمی میوزیم کا بھی دورہ کیا۔

Related posts

اسلام آباد سے ریاض جانے والی پی آئی اے کی فلائٹ کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ

Rauf ansari

شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

Rauf ansari

سی پیک کے حوالے سے منفی پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

Rauf ansari

Leave a Comment