Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

آرمی چیف کی کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز کے کانووکیشن میں شرکت

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئرعملہ ہمارے ہیروز ہیں۔ عوام کےتحفظ اور سکیورٹی کیلئےتمام وسائل بروئےکارلائیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز کے کانووکیشن میں شرکت کی۔ سی پی ایس پی کے نائب صدر شعیب شفیع نے استقبال کیا۔ تقریب میں آرمی چیف کو سی پی ایس پی کی اعزازی فیلو شپ سے بھی نوازا گیا جبکہ انہوں نے کامیاب ہونیوالے گریجویٹس میں اسناد تقسیم کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کورونا وبا میں فرنٹ لائن ورکرز کے طور پر کام کرنے پر میڈیکل کمیونٹی کو سراہا اور ڈاکٹرز اور فزیشنز کو متعلقہ فیلڈ میں اسپیشلائزیشن کرانے کی تعریف کی۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئرعملہ ہمارے ہیروز ہیں۔ چیلنجز کے باوجود کورونا میں ڈاکٹرز اور عملے نے عوام کی خدمت کی، ڈاکٹرز، ہیلتھ کیئر ورکرز نے دن رات کام کیا۔ قوم ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ ڈاکٹرز اور طبی عملے نے کورونا کے دوران کئی قیمتیں جانیں بچائیں۔ آرمی میڈیکل کورکی قومی ہیلتھ کیئرسسٹم میں اہم خدمات ہیں۔

Related posts

کورونا کے بعد لتا منگیشکر کو نمونیا بھی ہو گیا

Hassam alam

عمران نے بجلی پر26سوارب روپے کا سرکلر ڈیٹ چھوڑا، مفتاح اسماعیل

Rauf ansari

وزیر اعظم عمران خان اور شہزادہ چارلس کا ٹیلی فونک رابطہ

Hassaan Akif

Leave a Comment