آرمی چیف کا خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پراظہار افسوس

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک عظیم دوست سے محروم ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ اللہ تعالیٰ شیخ خلیفہ بن زید النہیان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More