Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

امن کے دور میں حقیقی تربیت جارحیت سے نمٹنے میں مدد دیتی ہے، آرمی چیف

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوہد باجوہ نے کھاریاں میں کورکی سطح کی تربیتی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے وار گیمز کے آپریشنل پہلووں کا مشاہدہ کیا، مشقوں میں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں، دفاعی و جارحانہ ٹاسک مکمل کیے۔ مشقوں میں جدید ویپن سسٹم، وی ٹی فو ٹینک اور لڑاکا طیاروں کی سپورٹ شامل رہی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے جوانوں کی تیاریوں اور پیشہ وارانہ مہارتوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے وی ٹی فور ٹینکوں کی شمولیت اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا امن کے دور میں حقیقی تربیت جارحیت سے نمٹنے میں مدد دیتی ہے، آپریشنل ڈرلز کی پریکٹس خطرات کا جواب دینے کی صلاحیت بڑھاتی ہے۔

آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے استقبال کیا۔

Related posts

وزیر اعظم نے میاں چنوں واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی

Rauf ansari

وزیر اعظم عمران خان نے ملکی معاشی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کرلیا

Hassam alam

ایشیا کپ، سپرفور مرحلے میں آج پاک بھارت ٹاکرا ہو گا

Hassam alam

Leave a Comment