Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

آرمی چیف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےسعودی وزیر خارجہ نے ملاقات کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور،علاقائی سلامتی،افغانستان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اوآئی سی اجلاس میں شرکت پرسعودی قیادت سےاظہارتشکر کرتے ہوئے کہا کہ اوآئی سی اجلاس افغانستان کےحوالےسےعالمی کوششوں سےمربوط بنانےکیلئےہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودیہ عرب کیساتھ اپنےتاریخی برادرانہ تعلقات کوخاص مقام دیتاہے، جنوبی ایشیامیں دیرپااستحکام کیلئےتنازع کشمیرکاپرامن حل ضروری ہے، پاکستان علاقائی امن واستحکام کیلئےاپنےتمام ہمسائیوں کیساتھ بہترتعلقات کاخواہاں ہے۔

سعودی وزیرخارجہ نےافغانستان کی صورتحال میں پاکستان کےکردارکی تعریف کرتے ہوئے بارڈرمنیجمنٹ اورعلاقائی استحکام کیلئےپاکستان کی کوششوں کوسراہا۔

سعودی وزیرخارجہ نے پاکستان کیساتھ ہرسطح پرسفارتی تعاون کومزیدفروغ دینےکےعزم کااعادہ بھی کیا۔

Related posts

صدر کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے متوقع

Rauf ansari

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کا نام و نشان مٹ گیا

Hassam alam

اسلام آباد پولیس تمام جھوٹے الزامات کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے گی

Nehal qavi

Leave a Comment