آرمی چیف نے ہاکی کے لیجنڈ کھلاڑی منظور حسین جونئیر کی افسوسناک وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ کہتے ہیں منظور جونئیر آرمی چیف کے ذاتی دوست بھی تھے۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق آرمی چیف نے ہاکی کے لیجنڈ کھلاڑی منظور حسین جونیئر کی انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور کہا کہ غمزدہ خاندان کو اس صدمے کو جھیلنے کی ہمت دے۔ یہ مرحوم کے اہل خانہ کے لیئے ایسا نقصان ہے جس کا ازالہ نہیں۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیئے دعا بھی کی۔