Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

آرمی چیف اور جاپانی سفیر کی ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے جاپان کے سفیر واڈا مٹسوہیرونے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سلامتی، افغانستان کی صورت حال خصوصاً انسانی امداد میں تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور جاپانی سفیر واڈا مٹسوہیرو کے درمیان ملاقات میں افغانستان کی صورتحال اور انسانی امداد میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر آرمی چیف نے افغانستان کو انسانی امداد کیلئے فوری ادارہ جاتی نظام وضع کرنے پر زور دیا ۔

آرمی چیف نے افغانستان میں امن اور مصالحتی اقدامات کی اہمیت پرزوردیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں پیدا ہونے والے انسانی بحران سے بچنا ہوگا ۔ پاکستان علاقائی امن واستحکام کیلئے تمام ہمسائیہ ملکوں کے ساتھ قریبی تعلقات چاہتاہے۔ جنوبی ایشیا میں استحکام کیلئے تنازع کشمیر کا پرامن حل ناگزیر ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی وعلاقائی امور میں جاپان کے کردار کی قدر کرتا ہے۔ہم جاپان کے ساتھ دوطرفہ شراکت داری کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

جاپانی سفیر واڈا مٹسوہیرو نے افغان صورتحال، علاقائی استحکام کی خصوصی کوششوں میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ انہون نے پاکستان کے ساتھ تمام سطح پرسفارتی تعاون میں مزید بہتری کا عزم ظاہر کیا ۔

Related posts

ثاقب نثار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

Rauf ansari

منی بجٹ سے ٹیکس کا طوفان نہیں آئے گا، وفاقی وزیر خزانہ

Rauf ansari

پیٹرولیم مصنوعات کے بعد اب دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی کمی ہو رہی ہے

Hassam alam

Leave a Comment