آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی یو ایس ایڈ کی ایڈ منسٹریٹر سمانتھا پاور کی ملاقات

پاکستان کے دورے پر موجود یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سیلابی علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیوں کو سراہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور انسانی ہمدردی کے اقدامات میں تعاون اور شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی اور متاثرین کے اہل خانہ سے دکھ کا اظہار کیا اور پاکستانی عوام کو مکمل تعاون کی پیشکش کی۔انہوں نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں میں سول انتظامیہ اور سیلاب سے متاثرہ آبادی کی مدد کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو بھی سراہا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More