Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے ۔ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کور ہیڈکوارٹرکا دورہ کیا۔ کورہیڈکوارٹرز آمد پر کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف کو پاک افغان بارڈر سے متعلق ، سکیورٹی صورتحال ، ضم ہونے والے اضلاع میں ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان آرمی کے سپاہیوں ، قبائلی عمائدین ، ایف سی ، لیوی، خاصہ دار اور پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے فوج پرعزم ہے ۔ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ قبائلی اضلاع میں سماجی و اقتصادی ترقیاتی منصوبوں کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی میں سکیورٹی فورسز کا کردار قابل قدر ہے ، سماجی و اقتصادی منصوبے علاقے کے پائیدار استحکام اور ترقی کے لیے ناگزیر ہیں۔

Related posts

لاہور میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی میں اضافے کی ہدایات

Rauf ansari

انڈسٹری میں صنف کی بنیاد پرامتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا: عالیہ بھٹ

Hassam alam

آرمی چیف کا دورہ متحدہ عرب امارات: نومنتخب صدر سے ملاقات

Hassam alam

Leave a Comment