Urdu

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسکول آف آرٹلری نوشہرہ کا دورہ کیا اور آرٹلری رجمنٹ کے کمانڈنگ آفیسرز کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سکول آف آرٹلری نوشہرہ کا دورہ کیا اور آرٹلری رجمنٹ کے کمانڈنگ آفیسرز کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کی۔ آرمی چیف نے آرٹلری اسکول کے مختلف حصوں بشمول وار گیمنگ ایریا کا دورہ بھی کیا۔ وار گیمنگ ایریا کا قیام جنگ جیسے ماحول میں تربیت کا حصول ہے اور یہ جنگی مشقوں کے انعقاد اور منصوبہ بندی کی سہولت کاری کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے افسران سے بات چیت کے دوران تربیتی اورپیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنے پر زور بھی دیا۔قبل ازیں جب آرمی چیف نوشہرہ پہنچے تو کرنل کمانڈنٹ کور آف آرٹلری لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا۔

Related posts

چیئرمین نیب جاوید اقبال کی بیرون ملک روانگی کی خبروں کی تردید

Rauf ansari

آڈیو ٹیپ عمران خان کی منافقت کو بے نقاب کرتی ہے، شہبازشریف

Rauf ansari

پی آئی اے طیارے میں فنی خرابی، مسقط ایئرپورٹ پراتار لیا گیا

Hassam alam

Leave a Comment