امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان بڑی فوجی مشقیں شروع

امریکہ اور جنوبی کوریا نے آج سے مشترکہ فوجی مشقیں شروع کردی ہیں۔ جنگی طیارے، بحری جہاز اور ٹینک شامل ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکہ اور جنوبی کوریا نے اپنی سالانہ مشترکہ فوجی مشقوں کا آغازکردیا۔ موسم گرما میں ہونے والی ان مشقوں کو ‘الچی فریڈم شیلڈ’ کہا جاتا ہے۔ اس بڑی فوجی تربیت اور مشقوں کا آغاز ایک ایسے وقت ہوا ہے، جب جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی میں پھر سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ان فوجی مشقوں میں ہزاروں فوجی شامل ہوں گے اور بری، بحری اور فضائی افواج کو یکجا کیا جائے گا۔ الچی فریڈم شیلڈ آئندہ یکم ستمبر تک جاری رہیں گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More