سندھ میں سیلاب متاثرین کے ریلیف آپریشن کے لیئے پی ڈی ایم اے نے فوج کی تعیناتی کی درخواست کر دی۔
سندھ میں سیلاب کے متاثرین کے ریلیف آپریشن کے لیئے پی ڈی ایم اے نے فوج کی خدمات حاصل کرنے کے لیے این ڈی ایم اے کو خط لکھا ہے۔ خط میں درخواست کی گئی ہے کہ صوبے بھر میں سیلاب متاثرین کے لیئے پاک فوج تعینات کی جائے۔ ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی مدد کے لیئے پاک فوج کی خدمات درکار ہیں۔
